ججز کودھمکی آمیزخطوط کی تحقیقات کادائرہ وسیع،آرسینک بیچنے والوں کا ڈیٹا حاصل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کادائرہ وسیع،سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے آرسینک بیچنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے اسلام آباد کے آئی ٹین اور راولپنڈی میں نیو ٹاو¿ن و کمرشل مارکیٹ کے پنسار سٹوروں کا دورہ کرکے ڈیٹا حاصل کیا، پنسار سٹورز سے آرسینک پاوڈر کی خریداری پرپوچھ گچھ کی گئی۔

ادھر وفاقی پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق خطوط پر آرسینک پاوڈر پایا گیا، مقدار زہریلی نہیں تھی، رپورٹ میں کہا گیاسی سی ٹی وی فوٹیج ،خط بھیجنے والوں کے نام نادرا ،تحریر و سیاہی تجزئیے کےلئے ایکسپرٹ کو بھجوا دی گئی ،خط پر لگائی جانےوالی پوسٹل سٹیمپ کا بھی تجزیہ کیا جارہا ہے،وزارت داخلہ کی جانب سے رپورٹ وزیراعظم ہاو¿س بھجوائی جائےگی،رپورٹ کی روشنی میں خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے، خصوصی کمیٹی میں میں حساس اداروں کے افسر شامل ہوں گے۔