لاہور:(خبر نگار)تقسیم کار کمپنیوں سے بجلی چوری نہ ہونے کے بیان حلفی طلب کرلیے گئے، پاور ڈویژن کی جانب سے نئے احکامات تمام ڈسکوز کو بھجوا دیئے گئے۔
مراسلے میں علاقے کے تمام متعلقہ افسروں اورعملے کو فوری بیان حلفی جمع کرنے ہدایت کردی، ڈسکوزافسروں، عملے کو علاقے میں بجلی چوری ثابت ہونے پربرطرف کیا جا سکے گا۔
تقسیم کار کمپنیوں سے بجلی چوری نہ ہونے کے بیان حلفی طلب
















