مدینہ منورہ (مشرق نیوز) سعودی عرب میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نماز عشا اور نوافل ادا کئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے روضہ رسول پر حاضری دی اور امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔ شہباز شریف نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا مانگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی روضہ رسول پر حاضری دی اور سلام پیش کیا، اس موقع پر مریم نواز نے ملک کی ترقی وخوشحالی، فلسطین، کشمیر، سوڈان اور عالم اسلام کیلئے دعائیں کیں۔ قبل ازیں مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی روضہ رسول پر حاضری، نوافل ادا کئے
















