لاہور ( اپنے رپورٹر سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے سٹاف کی مانیٹرنگ کا میکانزم وضع کرنے اور کچی آبادیوں کو ایل ڈی اے ڈویلپمنٹ پلان میں ترجیحاً شامل کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایل ڈی اے پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس ہو جس مےں لاہور کی سسٹین ایبل سمارٹ سٹی میں تبدیلی کے پروگرام کا جائزہ لےا گےا،اجلاس مےں6 ارب روپے کی لاگت سے روڈ سٹرکچر میں بہتری سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی،واک ویز، مخصوص بائیک سائیکل لین، سنٹرل ری کریشن ایریا، ریڑھیوں اور سٹال کےلئے وینڈنگ ایریا مختص کےاجائے گا،ایل ڈی اے ایونیو ون میں پائلٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دےدی گئی، اجلاس میں ایل ڈی اے کی ری سٹرکچرنگ کے پلان کا بھی جائزہ لیا گیا،ایل ڈی اے کے سٹریٹیجک پالیسی یونٹ کو فنکشنل کیا جائے گا، ایل ڈی اے رولز میں ترمیم، ون ونڈوز ٹرانسفر،ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا نظام لانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا،اجلاس میں ایل ڈی اے یونیفارمڈ فورس بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور ایل ڈی اے پولیس سٹیشن بنانے اور لاہور میں 20 سڑکوں کو کمرشل کرنے کی تجویزپر غور کیا گیا، مریم نواز نے کہا سب سے زیادہ کرپشن کی شکایات ایل ڈی اے کی آتی ہیں، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ریڑھی بانوں کیلئے ونڈنگ پوائینٹس بنائے جائیں،کسی کی ریڑھی نہ چھینیں،مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کمرشل آئزیشن سے 20 ارب روپے کی آمدنی ہوگی،ایک سال میں مکمل طور پر پیپر لیس سسٹم لایا جائے گا،ڈرون کیمرے کے ذریعے تجاوزات کی مانیٹرنگ کی جائےگی، شہریوں کی سہولت کیلئے ایل ڈی اے ویب سائٹ پر چھوٹے گھروں کے سٹینڈرڈ نقشے فراہم کرے گا،ماڈل تعمیراتی نقشے ایل ڈی اے سے منظور شدہ ہونے سے شہریوں کے وقت کی بچت ہوگی، وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے کو ریونیو بڑھانے کےلئے نئے منصوبے شروع کرنے کی ہدایت کی مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے بہاولنگر میں تیزاب گردی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ،مریم نواز نے چھیڑنے سے منع کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ”کھیلتے رہیں ........ جیتتے رہیں“، کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے، نوجوانوں میں ٹیم ورک،مسابقت اوربرداشت پیدا کرنے کے لئے سپورٹس اہم کردار ادا کرتے ہیں، کھیل ہمیں نظم و ضبط سکھاتے ہیں،مریم نواز نے کہا پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کےلئے ”کھیلتا پنجاب“ پروگرام تشکیل دیا گیا ہے، پنجاب بھر میں گرا¶نڈ اور جمنیزیم کی تعمیر وبحالی کیلئے شعبہ تعمیر وبحالی قائم کررہے ہیں، نوجوانوں کےلئے 300 گرا¶نڈ اورسپورٹس کمپلیکس بنانے کےلئے پرعزم ہیں۔
ایل ڈی اے یونیفارمڈ فورس بنانے،ون ونڈوز ٹرانسفر،ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نظام لانے کا فیصلہ


















