ڈی آئی خان،پنجگور،شمالی وزیر ستان میں آپریشن، 12 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی(بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان،پنجگور،شمالی وزیر ستان میں آپریشن، 12 دہشت گرد وں کوجہنم واصل کردیا ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد انجام کو پہنچے،آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کےخلاف دہشت گرانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا،،دوسری جانب سکیورٹی فورسز کے پنجگور میں خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 2 دہشتگرد مارے گئے،آئی ایس پی آر نے کہا ہے سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، آپریشن 5 اور 6 اپریل کی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، مارے گئے دہشت گردوں میں اسد عرف حسرت بھی شامل ہے،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد ہوا،آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز، شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اپریل کو سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران اپنے ہی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر موثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا،آئی ایس پی آر نے کہا ہے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔