اکاڑہ:(بیورورپورٹ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی دعوت پرنومنتخب عہدیداران سے حلف لیا، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بار کے نو منتخب عہدیداران صدر راو اشرف،جنرل سیکرٹری بدر ذوالقرنین اور دیگرکو مبارکباد دی۔
، سپیکر ملک احمد خان نے نو منتخب عہدیداروں کی جانب سے بار ایسوسی ایشن اور وکلاءکےلئے مثبت انداز میں کام کرنے کی امید ظاہر کی،نو منتخب صدر و جنرل سیکرٹری نے وکلاءکو درپیش مسائل کے حل اور جوڈیشل کمپلیکس کےلئے فنڈز بارے درخواست کی جس پر سپیکر ملک احمد خان نے ورکنگ کنڈیشنز کی بہتری کےلئے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا، سپیکر نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف کو فنڈز کی فراہمی کےلئے پلان تیار کر کے بھجوانے کی ہدایت کی۔
حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا وکلا برادری کی بہتری کے لیے تمام وسائل برو ئے کار لائے جائیں گے، عدالتوں کی ورکنگ کےلئے بہتر ماحول خصوصی اہمیت کا حامل ہے، ورکنگ کنڈیشنز کی بہتری کےلئے وکلاءکو چیمبرز کی فراہمی بنیادی حیثیت رکھتی ہے جبکہ اچھے ماحول سے عدالتوں کے کام میں بہتری آئے گی، بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈسٹرکٹ بار اوکاڑا میں چیمبر کےلئے مختص علامہ اقبال بلاک کا افتتاح بھی کیا۔
وکلا برادری کی بہتری کےلئے تمام وسائل برو ئے کار لائے جائیں گے،ملک احمد خان
















