اسلام آباد(بیورورپورٹ)جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی۔
تصدق جیلانی نے کہا سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کی کمیشن کے ذریعے انکوائری مناسب نہیں ،مجھے کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس پر بھی تحفظات ہیں، خط میں لگائے گئے الزامات کا ٹرمز آف ریفرنس میں ذکر ہی نہیں، خط پیرامیٹر 209 کے دائرہ کار میں آتا ہی نہیں، تصدق جیلانی نے خط میںوزیراعظم، کابینہ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کا شکریہ ادا بھی کیا۔
تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی

















