ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی گوجرانوالہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ طارق قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اہم اجلاس، 5 کیسز کی منظوری، 2 مسترد اور فیکٹری کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات کی اجازت کی صورت میں مشروط منظوری دے دی گئی۔

ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے کی،مجموعی طور پر میونسپل کارپوریشن کے 6 اور ضلع کونسل کے 2 کیسز منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔

موٹروے (گوجرانوالہ ایکسپریس وے) پر قانونی تقاضے پورے کرنے پر 2 پیٹرول پمپس کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دی گئی، میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے 6 میں سے 3 کیسز جن میں 2 شو روم، ایک کمرشل دوکانوں کی درخواست منظور کرتے ہوئے این او سی جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ سیم نالہ کھیالی شاہپور پر فیکٹری کے قیام کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات کے این او سی ملنے کی صورت میں فیکٹری قیام کی درخواست مشروط طور پر منظور کر لی گئی۔ کارپوریشن کی حدود میں پولی کلینک اور پی ایف سی سنٹر کی درخواستیں متعلقہ قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر مسترد کر دی گئیں۔