اسلام آباد(بیورورپورٹ) حکومت کی جانب سے یکم اپریل 2024 سے پٹرول کی قیمتوں میں 9.94 روپے لٹر اضافہ متوقع ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے کہ امریکی کمپنی موگاس نے اپنی پیداوار کم کر دی ہے اور یوں امریکی حکومت کی جانب سے موٹر اسپرٹ کی درآمد میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیںتاہم ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 1.30 روپے کم ہونے کا امکان ہے کیونکہ بین الاقوامی منڈی میں اس کی طلب کم اور رسد زیادہ ہے،حکومت اور صنعتی ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اپریل سے 15اپریل 2024 تک کےلئے قیمت 279.75روپے سے بڑھا کر 289.69 ہونے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 285.49روپے سے کم ہوکر 284.26 روپے ہوسکتی ہے،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 0.45 پیسے بڑھ کر 168.63روپے ہو سکتی ہے جبکہ کیروسین کی قیمت 188.49روپے سے بڑھ کر 188.66 روپے روپے ہو سکتی ہے۔
یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں9.94روپے لٹر اضافہ متوقع
















