بی آر ٹی سیکنڈل ،ملوث ٹھیکیداروں کے بینک اکاونٹس منجمد


پشاور: (بیورورپورٹ) احتساب عدالت کابڑا فیصلہ ،بی آر ٹی سیکنڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاوٹس منجمد کر دئیے،عدالت نے ڈی جی نیب کے احکامات کی توثیق کر دی۔

نیب وکیل کے مطابق نیب بی آر ٹی سکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے، ڈی جی نیب نے 2ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کیا، ڈی جی نیب نے 2رہائشی پلاٹس بھی سیل کرنے کے احکامات دیئے،وکیل نے استدعا کی عدالت ڈی جی نیب کے احکامات کی توثیق کرے، عدالت نے اکاونٹس منجمد کرنے کی استدعا منظور کر لی۔