مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ،پہلی بار خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کرلیا گیا،منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

8رکنی کونسل میں وزیراعظم چیئرمین ،بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ اراکین ہوں گے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ اصف اور وزیر سیفران امیر مقام بھی مشترکہ مفادات کونسل کاحصہ ہیں،مشترکہ مفادات کونسل 21 مارچ 2024 سے وجود میں آگئی ۔