نیویارک،کراچی :(بیورورپورٹ)پاکستان سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ کی حیثیت6ماہ کےلئے برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگیا۔
بلوم برگ کے مطابق فنانشل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت برقراررکھی ہے،پاکستان کی نئی حکومت کی سربراہی ریفارمز دوست وزیراعظم شہباز شریف کے ہاتھ میں ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق پاکستانی شیئرز مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 21 ارب ڈالر ہے،پاکستان کو نئی مستحکم حکومت میسر آئی ہے
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میںتیزی ریکارڈ کی گئی،ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 67000پوائنٹس کی بلند ترین نفسیاتی سطح بھی عبور کرلی اور بڑھ کر 67165پوائنٹس کی سطح پر آگیا،پاکستان میں المشرق سمیت دیگر غیرملکی بینکوں کی سرمایہ کاری دلچسپی، پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے درمیان انضمام اور ایس آئی ایف سی کے توسط سے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں بڑی نوعیت کی غیرملکی سرمایہ کاری کی توقعات کے باعث کاروباری دورانیے میں تیزی ہے۔
پاکستان سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ کی حیثیت برقرار رکھنے میں کامیاب


















