خواتین کے مسائل حل کروں گی:شازیہ فرید

گوجرانوالہ :(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید نے کہا ہے وفاقی اور پنجاب حکومت عوامی ریلیف کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں، نگہبان رمضان پیکیج اور یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی کے ذریعے لاکھوں خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ن لیگی قیادت کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی منتخب کرانے پر میں تہہ دل سے قائدین کی ممنون ہوں ،عوامی مسائل اور خاص طور پر خواتین کی مشکلات میں کمی کیلئے اپنی پوری توانائیاں صرف کروں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوبل ٹیچر ایوارڈ کی حامل اروپ سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹیچر سسٹر زیف اور ان کے انسٹیٹیوٹ کی دیگر ٹیچرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔