لاہور:( کامرس رپورٹر)گیس صارفین کودی گئی رعایت و سلیب ختم،حکومت نے یکساں ریٹ مقرر کر دیئے ،صارفین گیس کا چاہے ایک یونٹ جلائیں یا ہزاروں نرخ یکساں چارج کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایک ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے پر ٹیکسز کے علاوہ بل 4501روپے آئے گا، چارجز پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے صارفین کیلئے ہوں گے،مختلف سلیب استعمال کرنے والے صارفین کیلئے رعایت بھی ختم کی جائے گی، گھریلو، کمرشل صارفین، جنرل انڈسٹری ، ایکسپورٹ اورینٹڈ کیلئے قیمتیں یکساں ہوں گی،منظوری سے فیصلے کا اطلاق ہوگا۔
گیس صارفین کو دی گئی رعایت اور سلیب ختم ،یکساں ریٹ مقرر


















