PIAکی نجکاری کا دوسرا اور اہم ترین مرحلہ عبور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی آئی اے کی نجکاری کا دوسرا اور اہم ترین مرحلہ عبور کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دےدی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی اجازت حاصل کر کے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

سابق گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ بورڈ کے چیئرمین ہوں گے،11 رکنی بورڈ میں 7 خود مختار ڈائریکٹرز اور 4 سرکاری افسر شامل ہیں،قومی ائیر لائن کے واجبات و اثاثے ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کیے جائیں گے۔