لاہور (قمر عباس نقوی) واسا شعبہ ڈائریکٹوریٹ کا الاٹمنٹ میں بندر بانٹ سیاسی بنیادوں پر کیڈر سے ہٹ کر نوازنے کا سلسلہ جاری ،مشعل یونین سی بی اے صدر کو 8سال قبل 10مرلہ سے زائد پوش علاقہ میں الاٹمنٹ ایک کروڑ سے زائد فنڈز جاری، ڈبل سٹوری گھر کی تعمیر مکمل آخری 28لاکھ روپے کی ادائیگی آخری مراحل میں ۔تفصیلات کے مطابق واسا لاہور انتظامیہ کی جانب سے افسران و ملازمین کو رہائش کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ ایس او پیز کے مطابق ایسے ملازمین جن کی لاہور میں زاتی رہائش موجود نہیں ان کو الاٹمنٹ کرنے کی منظوری کی شرط رکھی گئی ہے جبکہ صدر مشعل یونین فاروق احمد اظہر کی لاہور میں ذاتی رہائش موجود ہے جو کہ الاٹمنٹ کے ایس او پیز کی مکمل خلاف ورزی اور غلط بیانی کے مترادف ہے۔ ایس او پیز کے مطابق سکیل 17کے افسر کو 10مرلہ تک الاٹمنٹ کی جانی چاہیے اور دیگر ملازمین کو جو سکیل 4سے 16تک ہیں ان کو 3مرلہ سے چار مرلہ یا دیگر 10مرلہ سے کم کرنی ہو گی جبکہ واسا شعبہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ضرورت مند ملازمین کو الاٹمنٹ کرنے کی بجائے میرٹ لسٹ سے ہٹ کر سیاسی بنیادوں پر کرنے کی منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے۔ اس حوالے سے 2016میں بطور اے ایف آئی سی بی اے یونین کے صدر فاروق احمد اظہر کو علامہ اقبال ٹاﺅن ہمہ بلاک میں ٹیوب ویل چیمبر کی الاٹمنٹ کی گئی جس کا رقبہ 10سے 13مرلہ تک کا ہے سی بی اے مشعل یونین کا ملازمین کے حقوق کے حصول کو نظر انداز کرتے ہوئے زاتی حصول کی حکمت عملی اختیار کررکھی ہے۔ واسا میں متعدد ملازمین کو رہائش کے حصول میں عرصہ دراز سے انتظار کر رہے ہیں۔ ان کو الاٹمنٹ کرنے کی بجائے انتظامیہ کی طرف سے سیاسی ملازمین پر نوزشات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ مشعل یونین سی بی اے صدر کو خلاف ایس او پیز الاٹمنٹ کے ساتھ ساتھ ایک کروڑ سے زائد کے فنڈز بھی جاری کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریفرنڈم 2023میں مشعل یونین فتح کے فوری بعد ہی صدر کی جانب سے 28لاکھ روپے کی منظوری کروائی گئی ہے جس کی ادائیگی کی خاطر بل آخری مراحل میں تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ اسٹیمیٹ کی منظوری اور ٹینڈر علامہ اقبال ڈائریکٹوریٹ سے نہیں کروایا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مشعل یونین کا موجودہ سکیل آر ایف آئی ہونے کے باوجود اتنی بڑی جگہ کی الاٹمنٹ خلاف قانون ہے جس پر شعبہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور عرصہ دراز سے الاٹمنٹ کی خاطر تحریری درخواست دینے والے ملازمین کو تاحال الاٹمنٹ نہیں کی جا سکی الاٹمنٹ کے حصول میں عرصہ دراز سے انتظار کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ایڈمن کو سالہا سال سے درخواست دے رکھی ہے اس کے باوجود الاٹمنٹ نہیں دی گئی ہم سے جونئیر ترین ملازم جو کہ سی بی اے مشعل یونین کا صدر فارق احمد اظہر کو میرٹ سے ہٹ کر 13مرلہ ٹیوب ویل چیمبر کی الاٹمنٹ کی گئی ہے اور ڈبل منزلہ گھر بنانے کی خاطر ایک کروڈ 40لاکھ روپے سے ذائد فنڈز کی فراہمی کی جا چکی ہے جبکہ لاہور راج گڑھ میں فاروق چوہدری کا ذاتی گھر بھی موجود ہے۔ واسا ترجمان کا کہنا تھا کہ الاٹمنٹ کے حصول کی خاطر متعلقہ ملازم یا افسر کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں تحریر کرنا ضروری ہوتا ہے کہ لاہور میں اس کی کوئی زاتی رہائش نہیں ہے اس کی خاطر بیان حلفی بھی دیا جاتا ہے تاکہ حق دار کو حق مل سکے۔ صدر مشعل یونین کی جانب سے اگر الاٹمنٹ کے حصول میں محکمہ کو دھوکہ دیا اور بیان حلفی میں غلط بیانی سے کام لیا گیا ہے تو اس پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ ایس او پیز میں طے کردہ شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے لہٰذا اس پر صدر سی بی اے فاروق احمد اظہر کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا جائیگا۔
واسا شعبہ ڈائریکٹوریٹ ، گھروں کی الاٹمنٹ میں بندربانٹ، سیاسی بنیادوں پر نوازشات



















