شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 5 چینیوں سمیت 6 افرا د ہلاک ہوگئے۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی۔ چینی انجینئرز اسلام آباد سے داسوکیمپ میں جا رہے تھے۔ خودکش حملے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چینی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔ چینی مسافروں کی گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔