اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کارواں مالی سال کیلئے مقرر غیر ملکی اقتصادی امداد کا ہدف کم ہو گیا۔
اکنامک افیئرز ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں فارن اکنامک اسسٹنس (ایف ای اے) کا ہدف 17.62 ارب ڈالر تھا، ایف ای اے ہدف کم کرکے 11 ارب ڈالر کر دیا گیا ،رپورٹ کے مطابق پہلے 8 ماہ پاکستان کو 6.68 ارب ڈالر بیرونی اقتصادی امداد ملی، فارن اکنامک اسسٹنس سالانہ بجٹ کے ہدف کا تقریباً 38 فیصد ہے،آئی ایم ایف ،یو اے ای سے ملنے والی رقم سمیت 9.53 ارب ڈالر ملے، ملنے والی مجموعی رقم سالانہ ہدف کا 54 فیصد بنتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا آئی ایم ایف کی حمایت کے باوجود غیر ملکی قرض کی راہیں محدود ہیں، آئی ایم ایف حمایت کے باوجود عالمی منڈیوں میں ملک کی ریٹنگ خراب رہی، بہتر قرض و تجارتی انتظام سے غیر ملکی امداد کی ضروریات کم ہو گئیں، کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 6 کی بجائے 2 ارب ڈالر ہو سکتا ہے۔
رواں مالی سال غیرملکی اقتصادی امداد کا ہدف کم ہوگیا


















