ڈونلڈ لو نے جھوٹ بولا،بیان دوبارہ ریکارڈ کیا جائے:پی ٹی آئی
اسلام آباد،کراچی (بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ڈونلڈ لو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق سفیر اسد مجید کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کا مطالبہ کردیا ،راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا 20 گھنٹے گزر چکے لیکن اسد مجید نے کوئی بیان نہیں دیا، ڈونلڈ لو کے بیان پر اسد مجید کو اپنا مو¿قف دینا چاہیے، ڈونلڈ لو ان سب چیزوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، بانی کی رہائی کو مذاکرات سے مشروط نہیں کرتے ہیں،بانی کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے مذاکرات نہیں کریں گے، ہمیں عدلیہ پراعتماد ہے،پی ٹی آئی رہنما رو¿ف حسن نے کہا کل سائفر کی حقیقت کو تسلیم کیا گیا،ڈونلڈ لو نے اس مواصلات کے عمل کو کل تسلیم کیا،اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رو¿ف حسن نے کہا کل ڈونلڈ لو کی جانب سے بہت کچھ کہا گیا اور بہت کچھ نہیں کہا گیا،پتہ چلا بانی چیئرمین نے کبھی سائفر سے متعلق جھوٹ نہیں بولا، پی ڈی ایم ون حکومت نے پہلے کہا تھا سائفر کی کوئی حقیقت نہیں جبکہ کل کی سماعت میں ثابت ہوا سائفر حقیقت ہے اور موجود ہے،ادھر ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں کہا ڈونلڈ لو کے سچ نے پی ٹی آئی کا جھوٹ کا بیانیہ دفن کر دیا،ڈونلڈ لو کی کانگرس کمیٹی میں پیشی سے پی ٹی آئی کی توقعات مٹی میں مل گئیں، جھوٹوں کی جماعت جھوٹ پکڑے جانے پر بھی جھوٹ ہی بول رہی ہے، امریکہ میں لابی کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے لاکھوں ڈالر خرچ کیے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کابینہ میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے سائفر ڈرامہ تھا، عمران خان نے سیاست بچانے کےلئے سائفر کا جھوٹا بیانیہ بنایا، صرف ڈونلڈ لو نے ہی نہیں بلکہ اسد مجید نے بھی عمران خان کے دعوﺅں کو مسترد کیا، عمران خان نے سیاست بچانے کے لیے لابسٹ ہائر کیے اور پاکستان کا چہرہ مسخ کرانے کی کوشش کی، نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے کہا پاکستان کے بعد اب امریکی ایوان میں بھی سائفر بیانیہ کو جھوٹ کا پلندا کہہ کر مسترد کیا گیا ہے،اب یہ باضابطہ طور پر طے ہو چکا ہے سائفر کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مقاصد کا تحفظ کیا۔

















