توہین عدالت کیس میں ڈی سی،پولیس افسروں کی سزا معطل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)توہین عدالت کیس میں ڈی سی،پولیس افسروں کو ریلیف،اسلام آباد ہائیکورٹ نے قید اور جرمانوں کی سزا کا فیصلہ معطل کر دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور میاں گل حسن اورنگزیب نے انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کون سا آرڈر تھا جس کی خلاف ورزی ہوئی ؟ راجہ رضوان عباسی نے کہاشہریار آفریدی کا ایم پی او آرڈر جاری کیا گیا تھا۔

جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دئیے حکم امتناع کو اسلام آباد پولیس دیکھتی بھی نہیں ، گرفتاری سے روکتے ہیں تو لازمی گرفتار کر لیتے ہیں جب توہین عدالت کی کارروائی ہوتی ہے تو معافیاں مانگتے ہیں، آپ کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں،بعدازاں عدالت نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرکے سماعت ملتوی کردی۔