عمران ،قریشی کے اڈیالہ جیل میں ٹرائل ،الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کا پراجیکٹ منظور

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کاتیسرا اجلاس ہوا ،سال 2023-24کے سالانہ و ضمنی بجٹ گرانٹ کی توثیق ،لاہور نالج پارک کو پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی، پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی سٹی بنانے کےلئے اراضی سی بی ڈی کو منتقل کی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا لاہور میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں، گوگل، مائیکروسافٹ جیسے ٹیک جائنٹس نے آئی ٹی سٹی میںدلچسپی کا اظہار کردیا،ایک سال میں آئی ٹی سٹی کے دونوں ٹاورز مکمل کیے جائیں،نالج سٹی میں دنیا کے بڑے تعلیمی اداروں کو کیمپس بنانے کےلئے مدعو کیا جائےگا ،فلم سٹی بھی ہو گا، اجلاس میں پنجاب بینک کی طرف سے 20 ہزار الیکٹرک بائیک فراہمی کے پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا الیکٹرک بائیکس ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے ضروری ہے لیکن بیٹری چوری ،کم مائیلج کی وجہ سے فی الحال موزوں نہیں، الیکٹرک بائیک کےساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ کیاگیا، طلبہ پر بوجھ کم کرنے کیلئے ڈا¶ن پیمنٹ کم کر کے 25 اور ماہانہ قسط 5ہزار سے کم ہوگی، رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی،امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو بائیکس دینے کیلئے الگ سکیم لائیں گے۔

صوبائی کابینہ نے عدالت کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے اٹک سے اڈیالہ جیل میں ٹرائل ،سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں توسیع ،مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ میںحکومت پنجاب کے گریڈ 19کی آسامی کی منظوری بھی دی ،پنجاب ایئر ایمولینس پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا بڑے لوگوں کےلئے سب سہولتیں ہیں ، غریب آدمی کی زندگی بچانے کےلئے کچھ نہیں، اپنے لوگوںکو بروقت علاج کی ہر سہولت دینے چاہتے ہیں، سرگودھا میں ہارٹ ٹیک کے مریضوں کے علاج اور منتقلی کی مناسب سہولتیں نہ ہونا افسوسناک ہے، دفاتر میں بیٹھ کر لگتا ہے ایئر ایمبولینس کی ضرورت نہیں مگر اس کی ضرورت ہے،مریم نوازنے کہا مجھے ساڑھے 12 کروڑ عوام کو دیکھنا ہے، صرف سیاسی فائدے کیلئے فیصلے نہیں کرنے، کسی کی سفارش کی ہے نہ کروں گی، کسی افسر کو لگانے کے لئے نہیں کہا، سرکاری ملازمت میں کرپشن، سیاسی وابستگی اور نا اہلی برداشت نہیں ہو گی۔

دریں اثناوزیر اعلیٰ نے مقامی ہوٹل میں صوبے میں پہلی مرتبہ رائیڈر سیفٹی کےلئے ”پنجاب رائیڈر سیفٹی اینی شیٹیو“ مہم کا افتتاح کردیا،مریم نوازسٹیج پر بیٹھنے کی بجائے رائیڈر بچوں ،بچیوں کے درمیان جا کر بیٹھ گئیں، تقریب میں فوڈ پانڈا ،محکمہ محنت و افرادی قوت، حکومت پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے گئے،ڈی جی لیبر ویلفیئر کلثوم حئی اور فوڈ پانڈا کے ڈائریکٹر فرحان خان نے ایم او یو پر دستخط کیے،حکومت پنجاب کے پورٹل جاب سنٹرز پر فوڈ پانڈا کےلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کیا جائےگا۔

وزیر اعلیٰ نے فوڈ پانڈا، ٹی سی ایس،بائیکیا رائیڈرز کو سیفٹی کٹ تقسیم کیںاور ہر ٹیبل پر جاکر رائیڈرز سے ملاقات کی ، تصویر بنوائیں ، آٹو گراف دئےے،مریم نوازنے کہالیبر قوانین میں ترمیم لا رہے ہیں ، ملازمین کی صحت و حفاظت کی پروا نہ کرنے والی کمپنی کو جرمانہ ہو گا، سخت موسم و پیچیدہ راستوں سے گزر کر صارفین کو خدمات فراہم کرنے والے رائیڈر قابل تحسین ہیں۔

علاوہ ازیںوزیراعلیٰ مریم نوازنے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا ماڈل میکنزم نافذ کرنے کی ڈیڈ لائن مقررکرتے ہوئے ماڈل میکنز م کا پلان طلب کر لیااورکاشتکاروں پر صفائی ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی، اجلاس میں صفائی نظام آﺅٹ سورس کرنے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا،مریم نوازنے کہاصفائی کے نئے نظام سے سوا لاکھ تک نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، پنجاب بھر میں صفائی کا پائیدار وموثر نظام لائیںگے اور ماڈل سروسز مہیا کی جائیں گی، ہر گلی، محلے او ردیہات کی صفائی کا پائیدار نظام نافذ کیاجائے گا۔

مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے ملاقات کی،ثقافتی وفود کے تبادلے پر اتفاق اورفوری اقدامات کا اصولی فیصلہ کیاگیا، خیر سگالی کے طور پر 20مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں کیا جائےگا، دونوں ممالک کے درمیان یوتھ کلچر ایکسچینج پروگرام کے فروغ کا فیصلہ طے پایا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا ایران کےساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان ،ایران ایک دوسرے کے ساتھ ثقافتی و مذہبی طور پر جڑے ہیں،تعلقات کو بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں،ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے کہا وزیر اعلیٰ مریم نوازکا پاک ایران تعلقات بڑھانے کا ویژن قابل تعریف ، پاکستان کےساتھ تعلقات کا مستقبل درخشاں ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شہید کیپٹن احمد بدر کے گھر گئیں،اہلخانہ سے ملاقات کی، شہید کی 5بہنوں اور ماں سے ملاقات کے دوران دلاسہ دیا ،اظہار تعزیت کیا۔