اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے پاک بحرین تعلقات کو فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنا ہوگا،پاکستان بحرین کےساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
صدر مملکت نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا پاکستان ،بحرین کے درمیان بہترین تعلقات ہیں ،باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،پختہ یقین ہے پاکستان میں خوشحال ملک بننے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور مزید مضبوط ہو گا، ملاقات کے دوران بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اورامید کا اظہار کیا پاکستان صدر زرداری کی قیادت میں آگے بڑھے گا۔
دریں اثناصدر مملکت آصف زرداری نے ولادی میر پیوٹن کو روسی صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاپراعتماد ہوں پاک روس تعلقات صدر پیوٹن کی متحرک قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















