اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پولیس نے انتشار پھیلانے میںمصروف462سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کردئیے۔
انسداد انتہا پسندی یونٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاوٹس کو اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے بند کرایا،منفی سرگرمیوں میں ملوث 522 اکاونٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے بندش کےلئے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا ،بند ہونے والے اکاوٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک مخاف پروپیگنڈا اور 350 اکاونٹس دہشتگردانہ مواد پھیلانے میں ملوث تھے، باقی 1060 اکاونٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔
پولیس نے کہاانتہا پسندی کی روک تھام سے دہشتگردی کے تدارک و شہر کی سکیورٹی کو موثر بنانے میں مدد مل رہی ہے، عوام سے گزارش ہے سوشل میڈیا پر منفی سرگرمیوں سے دور رہیں، ملوث افراد کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
انتشار پھیلانے میں مصروف462سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک

















