بھارتی اداکارہ اروندھتی نائر ٹریفک حادثے میں زخمی، وینٹی لیٹر پر منتقل

ممبئی (مشرق نیوز) بھارتی اداکارہ اروندھتی نائر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں، بہن نے بتایا ہے کہ انکی حالت نازک ہے۔ ان سے متعلق یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ انکے ساتھ حادثہ 14 مارچ کو پیش آیا تھا۔ تاہم اب اروندھتی کی بہن آرتھی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کی حالت سے متعلق ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ یہ سچ ہے کہ اروندھتی نائر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئی ہیں۔ وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے اپنی بہن کی جلد صحت یابی کیلئے مداحوں سے دعاوں کی بھی درخواست کی ہے۔