راولپنڈی:(بیورورپورٹ) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بڑے بھائی وسابق تحصیلدار نجف حمید کو کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا گیا،نجف حمید کےخلاف راولپنڈی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔
، تاخیر کےساتھ عدالت پہنچے تو عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی،محکمہ انسداد رشوت ستانی نے گرفتار کرلیا،نجف حمیدمحکمہ انسداد رشوت ستانی کو مقدمہ میں مطلوب تھے ،بعدازاںاینٹی کرپشن تفتیشی ٹیم نے نجف حمید کو سینئر سول جج کریمنل وقار حسین گوندل کی عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی۔
عدالت نے نجف حمید کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرکے اڈیالہ جیل بھجوانے اور یکم اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا،نجف حمید سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بڑے بھائی ہیں، محکمہ اینٹی کرپشن چکوال میں ان کےخلاف فراڈ سیکشن 420.468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج ہے۔
کرپشن کیس،فیض کے بھائی نجف حمید گرفتار، جوڈیشل ریمانڈ منظور،اڈیالہ منتقل

















