مریم نواز کادورہ کوٹ لکھپت جیل ،قیدیوں کی سزا میں3ماہ معافی،155فوری رہا

لاہور:( اپنے رپورٹر سے،کرائم رپورٹر )مریم نواز کادورہ کوٹ لکھپت جیل ،قیدیوں کی سزا میں3ماہ معافی،155فوری رہا،مرد قیدیوں کو 15ہزار ،کپڑے اور خواتین قیدیوں میں 15ہزار، کپڑے ، چوڑیا ںتقسیم کیں۔

وزیر اعلیٰ نے مہمانوں کےساتھ بیٹھنے کی بجائے قیدی خواتین کےساتھ بیٹھ کرروزہ افطار کیا،خود سموسے ، پکوڑے ،پھل ،کھانا پیش کرتی رہیں،سینٹرل جیل کے لان میں پودا لگایا ، مزید درخت لگانے کی ہدایت کردی،مریم نواز والد نواز شریف کے قید والے سیل بھی گئیں،جیل میں گزارے وقت کی یادیں تازہ کرتے جذباتی ہوگئیں۔

مریم نوازنے سنٹر ل جیل کوٹ لکھپت میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کےلئے مخصوص 20بیڈڈ ہسپتال ،قیدیوں کیلئے ویڈیو کال فیسلٹی کا افتتاح کیا،سینٹرل جیل لاہور دنیا بھر میں قیدیوں کےلئے وڈیو کال کی سہولت فراہم کرنے والی پہلی جیل ہے،وزیراعلیٰ نے جیل کے کچن کا دورہ کرکے قیدیوں کیلئے تیار کھانے کا جائزہ ومعیار چیک کیا،ہدایت پر قیدیوں کو افطار میں بریانی،سموسے، پکوڑے ، پھل ،دہی بڑے پیش کئے گئے۔

افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا قیدیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے،مسائل و کھانے پینے کے نظام میں بہتری لائیں گے،صوبے بھر کے قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ معافی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا مخیر حضرات کے اشتراک سے 15کروڑ روپے دیت ادائیگی کے بعد155قیدیوں کو رہا کردیا،مجھے خوشی ہے دیت کی ادائیگی کا عمل مکمل ہونے کے بعد قیدی روز ے اور عید گھر گزار سکیں گے،دعا ہے نظام عدل میں بہتری آئے تاکہ کوئی بےگناہ جیل نہ پہنچے، مریم نوازنے رہائی پانے والے قیدیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

دریں اثنا اپنے بیان میںوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا نگہبان رمضان پیکیج پنجاب کی تاریخ کا پہلا اور منفرد پروگرام ہے،شفافیت کیلئے کیو آر کوڈ پرنٹ کیا ، عوام کوحق دہلیز پر پہنچانا فرض ہے،خدمت کا سفر نئے جذبے کے ساتھ شروع ہوچکا ،عوام کو معاشی ریلیف کیلئے تمام ممکنہ اقدام کریں گے، 64 لاکھ افراد کو رمضان پیکیج کی ترسیل ن لیگ کا ریکارڈ ہے۔