حکومت کا کام پالیسیاں بنانا بزنس چلانا نہیں، اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی،پی آئی اے سرفہرست ہے: وزیر خزانہ

لاہور(اپنے رپورٹر سے ) وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے اداروں کی نجکاری کو لازمی قرار دیا ہے،لاہور میں الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا کہ انہیں پاکستانی شہریت حاصل کرکے بہت اچھا لگا،ہمارا ایجنڈا صرف عملدرآمد اور نفاذ کا ہے ، حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں بلکہ پالیسیاں بنانا ہے اور اگر ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ممکن ہے،اداروں کی نجکاری سے متعلق وزیر خزانہ نے کہا اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی اور اس میں سرفہرست پی آئی اے ہے، اداروں کو چلانے کےلئے نجی شعبے کوآگے آنا ہوگا،دوسری جانب سینٹ الیکشن کےلئے وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے بھی اپنے کاغذات جمع کرادئیے،اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پرویز رشید، مصطفی رمدے اور احد چیمہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں جن میں سابق سینیٹر پرویز رشید نے جنرل نشست اور مصطفی رمدے نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کاغذات جمع کرائے،ادھر پیپلزپارٹی کی طرف سے فائزہ ملک نے بھیسینٹ الیکشن میں حصہ لینے کےلئے کاغذات جمع کروائے۔