سینیٹ الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں اضافہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں اضافہ کر دیا۔ اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی آج شام 6 بجے تک متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے جاسکیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائیگی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کئے جائیں گے۔