چناب نگر:(انس نعمان) شہر اور گردونواح کے علاقوں میں سبزی و فروٹ فروش مافیا نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی شہر میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ دوکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹوں کو نظر انداز کر کے من مانے ریٹ وصول کرنا شروع کر دیئے ،چناب نگر میں ذخیرہ اندوزوں نے من مانی کرتے ہوئے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بہانہ بنا کر خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے اور سرکاری ریٹ لسٹوں کو نظر انداز کر کے من مانے ریٹ وصول کئے جا رہے ہیں، ذمہ دران افسروں نے حقائق کا علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کر لیں۔
شہر کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور اشیاءخوردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹوں پر فروخت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف مل سکے۔
چناب نگر: سبزی و فروٹ فروش مافیا نے قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا
















