اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی سفیر سے ملاقات میں عافیہ صدیقی کامسئلہ اٹھادیا،پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے شہباز شریف سے ملاقات کی ،وزیراعظم نے امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کا معاملہ بھرپور انداز سے اٹھایا۔
ڈونلڈ بلوم نے کہاامریکہ پاکستان کو اہم پارٹنر سمجھتا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کےلئے حکومت کےساتھ ملکر کام کرنے کی امید کرتا ہے،وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صحت، دفاع، تعلیم، زراعت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبوں میں موجودہ مثبت رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
شہبازشریف نے کہاحکومت معیشت کو مستحکم و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کےلئے میکرو اکنامک اصلاحات پر توجہ دے گی،سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC)ترجیحی شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو تیز کرنے کےلئے قائم کی گئی ،ملاقات کے دوران دوطرفہ و علاقائی اہمیت کے متعدد امور غزہ ، بحیرہ احمر کی صورتحال، افغانستان میں ہونےوالی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی پرزور طریقے سے اٹھایا۔
ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت دو طرفہ امور ،پاکستان کےساتھ شراکت داری و خطے کی سکیورٹی صورتحال ،آئی ایم ایف کے ذریعے مسلسل اقتصادی اصلاحات کےلئے امریکی حمایت پر بات چیت کی گئی،ڈونلڈبلوم نے امریکہ کی جانب سے پاکستان میں جمہوریت اور پریس فریڈم کی حمایت کا اظہار کیا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے ملک گیر شجرکاری مہم کاافتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میںملک کو ماحولیاتی خطرات سے بچانے کےلئے پوری قوم کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاپاکستان دنیا میں موسمیاتی خطرات کا سب سے زیادہ شکار پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کےلئے آگاہی ضروری ہے، ملک میں جنگلات کارقبہ صرف 5 فیصد ہے، رواں سال پودے لگانے کا ہدف دوگناکیاجائےگا۔
شہبازشریف نے کہا1999 سے 2018 کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 10ہزار قیمتی جانیں ضائع ،معیشت کو اربوں ڈالرکانقصان ہوا،تعلیمی اداروں میں بھی خطرے سے آگاہی فراہم کرناضروری ہے اور شجر کاری مہم کو پورے ملک میں پھیلانے کےلئے تمام تر کوششیں کی جانی چاہئیں۔
دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آرمیں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں،ذرائع کے مطابق ایف بی آر مشاورتی کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرے گی۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















