اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رمضان میں مہنگائی آﺅٹ آف کنٹرول، ایک ہفتے کے دوران شرح میں1.31فیصد اضافہ ،18اشیا کے نرخ بڑھ گئے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 3ہفتوں سے مسلسل مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،10 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مہنگی ہونےوالی اشیا میں ٹماٹر،کیلے،انڈے،لہسن،مٹن،بیف،برائلر ،ایل پی جی ودیگر شامل ہیں، تازہ ،خشک دودھ اور دہی سمیت 23 اشیا کے دام مستحکم رہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 27.83فیصد رہی جبکہ 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 31.66فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رمضان میں مہنگائی آﺅٹ آف کنٹرول، 18اشیاءکے نرخ بڑھ گئے


















