رمضان میں مارکیٹیں رات 12بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت

لاہور:( کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ نے رمضان میں مارکیٹیںرات 12بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دےدی، جسٹس شاہد کریم نے سموگ کیس کی سماعت کے دوران احکامات جاری کیے،عدالت نے ریسٹورنٹس سے پارکنگ پلان طلب کرلیا۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا ریسٹورنٹس کی پارکنگ کم ہوتی ہے اور ڈائنگ ہال بڑے بڑے ہوتے ہیں،عدالت نے جوڈیشل کمیشن کے سٹاف کےساتھ ریسٹورنٹ مالک کی بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے ہوٹل مالک کو پوائنٹ آﺅٹ کرکے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے مائنڈ سیٹ بن چکا ہے،بہتری کےلئے کام کررہے ہیں سب کو تعاون کرنا چاہیے،بعد ازاں عدالت نے رمضان میں مارکیٹیں رات 12جبکہ ہفتہ اور اتوار رات ایک بجے تک کھولنے کی اجازت دےدی۔