اسلام آباد :(بیورورپورٹ)ایرانی سفیر رضا امیری نے کہا ہے پاکستان کےساتھ گیس پائپ لائن کا مقصد سٹریٹجک تعلقات میں اضافہ ہے،چاہتے ہیں گوادر اور چاہ بہارکو جوڑ کر سسٹر پورٹس بنائی جائیں، بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھول کر علاقائی تعاون و تجارت بڑھانا چاہتے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایرانی سفیر رضا امیری نے کہا کوشش ہوگی سی پیک و ریل لنک منصوبے میں ایران بھی حصہ دار بنے،پاکستان ،ایران کے درمیان 11 ماہ میں باہمی تجارت کا حجم اڑھائی ارب ڈالر ہو چکا ،تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک لےجانا چاہتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہاپاکستان ایران کے راستے وسط ایشیائی اور مغربی ممالک تک ٹرانزٹ روٹ ڈیویلپ کر سکتا ہے، ایرانی بزنس ایکسپو میں شرکت کےلئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کو دعوت دیتے ہیں،پاکستانیوں کےلئے ای ویزا ،آسان انٹری فراہم کریں گے تاکہ کوئی مشکل پیش نہ آئے،غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر بات کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا اسرائیل معصوم فلسطینیوں کا قاتل ہے، اسرائیل سے کسی قسم کے تعلقات نہیں رکھنا چاہتے۔
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال


















