پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا افتتاحی سیشن مکمل ہوگیا جس میں آئی ایم ایف وفد نے نیتھن پورٹرکی قیادت میں پاکستانی معاشی ٹیم سے ملاقات کی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ،گورنر سٹیٹ بینک اور وزیر توانائی کی آئی ایم ایف مشن سے الگ الگ ملاقاتیں شیڈول ہیں،
افتتاحی سیشن میں آئی ایم ایف وفد نے وفاقی وزیرخزانہ کومنصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کےساتھ مثبت پیشرفت کے عزم کا اظہار کیا، آئی ایم ایف نے پروگرام پر عملدرآمد پر نگران حکومت کی کوششوں کو سراہا، وفاقی وزیرخزانہ نے اصلاحات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان کی آئی ایم ایف کو تمام ترجیحی نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی


















