اسلام آباد: (بیورورپورٹ) قومی اسمبلی نے ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی ۔
قرارداد کے مطابق صدر آصف زرداری نے ریفرنس فائل کیا، بلاول بھٹو زرداری نے پیروی کی،قومی اسمبلی رائے دینے پر سپریم کورٹ کو مبارکباد دیتی ہے۔
مطالبہ کیا گیاغیر منصفانہ فیصلہ بدل کر ذوالفقار بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قرار دے کراعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے، جمہوریت کےلئے جان قربان کرنےوالے کارکنوں کےلئے نشان ذوالفقار بھٹو ایوارڈ قائم کیا جائے۔
قومی اسمبلی :بھٹو کی سزائے موت غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور

















