اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کرپشن برداشت نہیں، سمگلنگ روکنے کیلئے جامع پلان وضع کیا جائے۔
وفاقی وزیر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز پہنچے ، ڈی جی ایف آئی اے نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایف آئی اے کو عالمی معیار کا ادارہ بنانے کیلئے کرپشن کےخلاف زیروٹالرنس پالیسی ہوگی، ایف آئی اے ملکی سلامتی اور سکیورٹی کا انتہائی اہم ادارہ ہے، زیر التوا ترقی کے کیسز کو 30 دن کے اندر نمٹایا جائے، مو¿ثر اقدامات کے ذریعے ملک سے جعلی ادویات کی لعنت کا خاتمہ کرنا ہوگا، ایف آئی اے کو بجلی چوری کی روک تھام میں بھی کردار ادا کرنا ہوگا، انسانی سمگلنگ کا انسداد بھی انتہائی اہم ہے، وزیر داخلہ نے یونان کشتی حادثہ کے سلسلے میں کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔
محسن نقوی نے کہا مختلف ملکوں میں تعینات افسروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے، ڈالر کی ملک سے باہر سمگلنگ کو روکنے کیلئے جامع پلان وضع کیا جائے، ہنڈی حوالہ کا بھی موثر اقدامات سے سدباب کرنا ہوگا، جعلی دستاویزات پر ملک سے روانگی اور آمد کو بھی روکا جائے، انٹرپول کے حوالے سے بہتر کام کیا گیا ،مزید بہتری لائی جا سکتی ہے، افسروں کی استعداد کار کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے، پولیس سٹیشنوں کی حالت کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔
وزیر داخلہ نے کہا پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے، وفاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی اے حکام کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی بھی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ کو ادارہ جاتی امور پر بریفنگ دی گئی ۔
دوسری جانب وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے وزارت انسداد منشیات میں اپنا دفتر استعمال نہ کرنے کا اعلان کر دیا،ومیرے لیے ایک ہی دفتر کافی ہے،2وزارتوں میں دفاتر وسائل کا ضیاع ہے، وزارت انسداد منشیات میں میرے دفتر کے سٹاف کو کسی اور شعبے میں تعینات کیا جائے،وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے وزارت انسداد منشیات میں منسٹر آفس بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا منسٹر آفس کی افرادی قوت کو وزارت میں دیگر ضروری جگہوں پر استعمال کیا جائے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















