عمران،قریشی کی اپیلیں ناقابل سماعت ہیں،FIA،کیسے؟قانون بتائیں،ہائیکورٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سائفر کیس میں ایف آئی اے نے عمران ،قریشی کی سزا کےخلاف اپیلیں ناقابل سماعت قرار دینے کا مطالبہ کردیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے دلائل طلب کرلیے،چیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی ڈویژن بنچ نے سماعت کی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے اعتراض اٹھایا اپیل قابل سماعت نہیں؟ عدالت اپیلوں کو ناقابل سماعت قرار دے، عدالت نے پوچھا کیسے اپیلیں قابل سماعت نہیں؟ قانون بتائیں۔

وکیل ایف آئی اے نے کہا 1923 کے ایکٹ کے تحت اپیل نہیں ، کیا سی آر پی سی بھی اپیل نہیں کرے گی؟ ایف آئی اے نے کہا سی آر پی سی خاموش ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں اپیل کا کوئی حق موجود ہی نہیں ،دوسرا اعتراض اپیل 2رکنی بنچ نہیں سن سکتا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز میں شاید آپ کی بات ٹھیک ہو لیکن عدالت عالیہ قوانین آپ کی مدد نہیں کریں گے،عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا حیران کن بات ہے اعتراضات ہیں نہ 2جج نہ ایک جج اپیل سن سکتا ہے، ایکٹ کے تحت آرمی نیوی کی بہت مختلف طرح کی سزاو¿ں پردرخواستیں عدالت کے پاس آتی ہیں پہلے ضمانت میں بھی یہی اعتراض آیا تھا پھر عدالت نے طے کیا تھا سن سکتے ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سلمان صفدر سے کہا آپ اس نکتے پر عدالت کی معاونت کریں، اگر اعتراض منظور بھی کر لیا جاتا ہے توپروسیڈنگ ختم نہیں ہوں گی۔

بعدازاں عدالت نے اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے ایف آئی اے اعتراض پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ کی درخواست ضمانت پر سماعت منگل تک ملتوی کر دی،جج طاہر عباس سپرا نے کہا عدالتی عملہ بھجوا کر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کی حاضری لگوائی جائے گی۔