وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کی تقرری کیلئے نام صدر مملکت کو بھجوا دیئے

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے 19 رکنی وفاقی کابینہ کی تقرری کیلئے نام صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیئے۔ خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا تنویر کے نام بطور وفاقی وزرا تجویز کئے گئے ہیں جبکہ اعظم نذیر تارڑ، چودھری سالک حسین اور عبدالعلیم خان کو بھی کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے جام کمال، امیر مقام اور اویس لغاری کی بھی بطور وفاقی وزرا تقرری کی تجویز دی گئی ہے جبکہ محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔ اسکے علاوہ عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر مصدق ملک، اسحاق ڈار، شزا فاطمہ خواجہ، قیصر احمد شیخ اور ریاض پیرزادہ کے نام بھی کابینہ کیلئے تجویز کئے گئے ہیں۔