اسلام آباد :(بیورو رپورٹ) پاکستان کے 14 ویں نومنتخب صدر آصف زرداری نے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف لیا۔
حلف برداری کی پروقار تقریب ایوان صدر میں ہوئی، آصف زرداری نے حلف انگریزی زبان میں لیا، حلف برداری ہوتے ہی ایوان صدر جئے بھٹو، ایک زرداری سب پر بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا۔
تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف ، سبکدوش صدر عارف علوی، سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ موجود تھے۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور شریک نہیں ہوئے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو، نومنتخب اراکین قومی اسمبلی، قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، آصفہ، بختاور بھٹو، محسن نقوی، امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، سعودی عرب، یو اے ای سمیت 70 سے زائد سفیروں و دیگر نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں آرمی چیف مرکز نگاہ بنے رہے، سید عاصم منیر کی آمد پر حاضرین کی جانب سے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، آرمی چیف نے آصفہ اور بختاور بھٹو کے سر پر شفقت سے ہاتھ رکھا، سب سے آگے کی صف میں بیٹھے تمام شرکا سے ملے اور مصافحہ کیا، نواز شریف فرنٹ رو میں ایک سائیڈ پر بیٹھے تھے، آرمی چیف اٹھ کر انکی نشست پر گئے اور مصافحہ کیا، ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم نے بھی حلف برداری تقریب میں نوازشریف سے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور گلے ملے۔
دریں اثنا آصف زرداری کو صدارتی پروٹوکول، سکیورٹی فراہم کردی گئی، اہم سامان بھی پرسنل سیکرٹری رخسانہ بنگش کی نگرانی میں ایوان صدر منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی نتیجہ جاری کئے جانے پر کابینہ ڈویژن نے تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















