ٹوبہ ٹیک سنگھ :(میاں افتخار احمد)ضلع کونسل کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر نگرانی 3 روزہ جشن بہاراں کے رنگا رنگ پروگرامزکا سپورٹس سٹیڈیم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈویژنل کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے افتتاح کیا۔
جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک ذوالقرنین اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ذیشان لبھا مسیح،اسسٹنٹ کمشنرز علی سمیر، غزالہ یاسین ، نعمان علی، چیف آفیسر ضلع کونسل مہر انور بیگ ، سی ای او ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزحق نواز، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہباز انصاری اور دیگر محکموں کے افسران، سکولز وکالجز کے طلباوطالبات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
افتتاحی تقریب میں ڈویژنل کمشنر نے پرچم کشائی کی جبکہ طلبہ کی طرف سے ملی نغمے، ٹیبلوزپیش کئے گئے ،شہریوں کی تفریح کیلئے کیٹل شو، فینسی برڈز کی نمائش، گھوڑا ڈانس، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی طرف سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشترکہ فرضی مشقوں کا مظاہرہ کیا گیا ۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ،جشن بہاراں کے رنگا رنگ پروگرامزکا سپورٹس سٹیڈیم میں افتتاح
















