لاہور (قمر عباس نقوی) ریلوے انتظامیہ کی طرف مسافروں کو آن لائن سفری ٹکٹ بکنگ کی سہولت نیٹ ورک مصروف، ایپ سمیت ویب سائٹ غیر فعال، شہری شدید پریشانی سے دوچار، جدید ٹیکنالوجی مسافروں کیلئے درد سر بن گئی، ٹکٹ کا حصول عام شہری کی پہنچ سے دور، آئی ٹی شعبہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ریلویز کی جانب سے مسافروں کو مختلف شہریوں کا سفر کرنے کی خاطر ٹرین سفری ٹکٹ کے حصول کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے شہری گھر بیٹھے کسی بھی ٹرین کی بکنگ آن لائن کر سکتے ہیں شعبہ آئی ٹی انتظامیہ کی زبانی جمع تفریق کی وجہ سے آن لائن بکنگ سسٹم 24گھنٹوں میں کچھ وقت میں فعال دکھائی دیتا ہے جبکہ اکثر ٹائم نیٹ ورک مصروف کا میسج دیکھنے میں آرہا ہے۔ شہریوں کی جانب سے آن لائن بکنگ سے استفادہ حاصل نہ ہونے کی وجہ سے بکنگ آفس سے ہی بکنگ کروانا پڑ رہا ہے۔علاوہ ازیں جدید ٹیکنالوجی میں پیچیدگیوں کی وجہ سے عام شہری کیلئے ایپ کے استعمال کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے سہولت سے مستفید ہونا نا ممکن ہے اس ایپ سے اشرافیہ مستفید ہو رہی ہے جبکہ نیٹ ورک مصروف و دیگر تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ایپ تک رسائی مشکل ہے متعدد بار کوشش کرنے پر بھی آن لائن بکنگ کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی اس پر ریلوے کی جانب سے دعوے تو دیکھنے میں آتے ہیں لیکن ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کے عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے اس پر ریلویز کی ٹیم کام کر رہی ہے اور بڑی تنخواہیں وصول کرنے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے اس کے ساتھ عام آدمی آن لائن ٹکٹ بکنگ کیلئے ایپ سے لاعلمی اور قیمتی موبائل نہ ہونے کی وجہ سے اس سہولت سے استفادہ حاصل نہیں کر سکتے اس سے اشرافیہ ہی مستفید ہو رہے ہیں عام آدمی کو بکنگ آفس میں لمبی قطاروں میں لگ کر ٹکٹ کی بکنگ کروانا پڑ رہی ہے۔ محکمہ ریلویز کی جانب سے عام عوام کو سفری ٹکٹ کی بکنگ میں آسانی فراہم کرنے کی کسی قسم کی منصوبہ بندی نہیں کی جا رہی اور نیٹ ورک مصروف ہونے کی وجہ سے آن لائن ٹکٹ بکنگ کا حصول کافی مشکل بن چکا ہے اس کی وجہ سے متعدد مسافروں کو وقت پر آن لائن بکنگ نہ ہونے کی وجہ سے ریزرویشن دفاتر کا رخ کرنا پڑتا ہے لیکن متعلقہ ٹرین میں سیٹ کی بکنگ سے محروم ہو جاتے ہیں اور آن لائن نظام کی خرابی کی نذر ہو جاتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلویز انتظامیہ آن لائن بکنگ سسٹم کو بہتر کرنے کی بجائے اس سسٹم کو نظر انداز کر رہی ہے اور کارروائی اور سہولت کاغذی ہے جدید سسٹم کی موجودگی کے باوجود اس سے استفادہ حاصل نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے ٹکٹ بکنگ آن لائن سسٹم سے مسافر مکمل طور پر فائدہ حاصل نہیں کر پا رہے۔ ریلوے آن لائن ٹکٹ بکنگ کیلئے ایپ اور ای میل ہونا لازمی ہے جو کہ ایک عام شہری کی پہنچ سے دور ہے ریلویز کی ویب سائیڈ اور ایپ ہر وقت لینک ڈاﺅن یا مصروف کاہی میسج موصول ہوتا ہے جو کہ آئی ٹی شعبہ کی نا کام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ریلوے آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ غیرفعال، جدید ٹیکنالوجی دردِ سر میں تبدیل، شہری شدید پریشان

















