لاہور (کامرس رپورٹر)ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزیدفروغ دیگا۔ ترکیہ پاکستان کے ساتھ 5بلین ڈالر کی ٹریڈکا اضافہ کریگا جو ابھی صرف ایک بلین ڈالر ہے۔ترکیہ کی 20بڑی کمپنیاں پنجاب میں کاروبار کر رہی ہیں۔ ترکیہ کے لئے پاکستان میں انرجی، انفراسٹرکچر،کنسٹرکشن اور زراعت کیلئے شعبہ میں بڑی گنجائش موجود ہے۔پاکستان کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات مضبوط اور مزید جوائنٹ وینچرز بھی کئے جائیں گے۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز اور نائب صدر قرةالعین نے کہاکہ پاکستان ترک سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اورکاروبار کو بڑھانے کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے جس میں ٹیکسٹائل،زراعت،دواسازی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ شامل ہے۔پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک ہے اور ترکیہ کے سرمایہ کاروں کیلئے صنعت و تجارتی سرگرمیوں کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک بہترین جگہ ہے کیونکہ یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بہت سارے فوائد پیش کرتا ہے۔پنجاب میں خصوصی اقتصادی زون (SEZs)میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات فراہم کرتے ہیں۔ ہم ان SEZs میں شراکت چاہتے ہیں۔ماضی میں، حکومت سے حکومت تک تعاون بنیادی مرکز رہا ہے۔ہمارا مقصد بزنس ٹو بزنس کے تعاون کو فروغ دینے کی طرف توجہ مبذول کرنا ہے۔ اس سے نجی کمپنیوں کو سہولت فراہم ہوگی، جس سے جوائنٹ ونچرز کو فروغ ملے گا۔
پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزیدفروغ دینگے :قونصل جنرل ترکیہ


















