صوابی :(مشرق نیوز) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان نے کہا ہے تمام مقدمات کے فیصلے کسی کے دباو میں نہیں کئے،وکلا،ججز میں کوئی فرق نہیں، بار اور بنچ انصاف کی گاڑی کے 2پہیے ہیں۔
وکلا سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ابراہیم خان نے کہامختصر عرصے میں 900 تک پٹیشن میرے پاس دائرہوئیں،انصاف کرنےوالے لوگ اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں،ہیومن رائٹس سیل پر جتنی بھی شکایات درج ہوئیں سب کا ازالہ کیا ، ملک ہے تو ہم ہیں، تمام فیصلے قانون کے مطابق کئے ۔
ملک ہے تو ہم ہیں، تمام فیصلے قانون کے مطابق کئے:جسٹس ابراہیم

















