شہبازشریف کادورخوشحالی، ترقی اور اتحاد لائے گا،نگران وزیراعظم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

اپنے بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہاشہبازشریف نے اہم قیادت کے سفر کا آغاز کیا،امید ہے آپ کا دور قوم کےلئے خوشحالی، ترقی اور اتحاد لائے گا۔