لاپتہ افراد کامسئلہ لازمی حل ہونا چاہیے ، خواجہ آصف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا ہے بلوچستان کے مسائل اور مسنگ پرسنز والا معاملہ لازمی حل ہونا چاہیے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہابلوچستان میں اب رواج تبدیل ہونے چاہئیں،30،40سال سے اقتدار میں بیٹھے بلوچوں کو اب عوام کا بھی سوچنا چاہیے ،مسنگ پرسنز والا بہت بڑا مسئلہ ہے جسے ضرور حل ہونا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہابلوچستان میں بڑے لوگوں نے اپنی ذاتی جیلیں بھی بنائی ہوئی ہیں ،لوگ قید ہیں ،ٹھنڈی ہوا چلنی ہے تو سب کو لگنی چاہیے،مجھے پارٹی قیادت نے پارلیمانی لیڈر بنا دیا ،کابینہ کا رکن ہونے سے زیادہ خوشی ہے،علی امین گنڈا پور یا کسی بھی وزیر اعلیٰ کے کہنے پر فوجداری مقدمات ختم نہیں ہو سکتے۔