32 ویں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری پیر کو ہوگی ،دعوت نامے ارسال

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)32 ویں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کل ہوگی،دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی حلف برداری تقریب پیر کو دوپہر3بجے ایوان صدر میں شیڈول ہے، تاحال پروگرام کے تحت صدر مملکت نئے منتخب وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیں گے۔

سروسز چیفس ،وزرائے اعلیٰ، گورنرز ،نگران وزیراعظم ،نامزد صدر آصف زرداری ،بلاول بھٹو ودیگر بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے،دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے۔