صدارتی الیکشن میں متحدہ سے بھی ووٹ مانگیں گے،مراد علی شاہ

کراچی: (بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدارتی الیکشن میں ایم کیو ایم سے بھی ووٹ مانگنے کااعلان کردیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاصدر کیلئے آصف زرداری سے بہترکوئی چوائس نہیں ہوسکتی،زرداری بطورصدر ماضی میں سب کو ساتھ لےکر چلے، پارلیمنٹ کو اختیارات دئیے،ایم کیو ایم کے پاس بھی ووٹ کےلئے جائیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہاایم کیو ایم کےساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے،لوکل گورنمنٹ بااختیار ہے، ایم کیو ایم کی بلدیات پر ڈیمانڈ پنجاب کےلئے ہو سکتی ہے،صدر ،وزیراعظم مشاورت سے چاروں صوبوں میں گورنر لگائیں گے۔