رمضان ریلیف پیکیج دہلیز پر پہنچائیں گے،عظمیٰ بخاری

لاہور:() مرکزی رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے صاف ستھرا پنجاب کا آغاز ہوگیا، مریم نواز صحیح معنوں میں تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ہیں۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے عظمیٰ بخاری نےکہا مستحق افراد کو رمضان ریلیف پیکج دہلیز پر پہنچائیں گے،غریبوں کواب قطاروں میں نہیں لگنا پڑےگا۔

ہر ضلع میں سستے رمضان ماڈل بازار بھی لگائے جائیں گے، پنجاب میں کام ہوتاہوانظرآرہاہے، نئےنظام کو متعارف کرارہےہیں ۔