ولنگٹن ٹیسٹ، آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کےخلاف 217 رنز کی مجموعی برتری حاصل

ولنگٹن (مشرق نیوز) آسٹریلیا نے میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 13 رنز بنا کر مجموعی طور پر 217 رنز کی برتری حاصل کرلی،قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کینگروز اننگز کے سکور 383 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔کیمرون گرین ناقابل شکست 174 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ،نیوزی لینڈ کی طرف سے پہلی اننگز میں میٹ ہنری نے پانچ ،ولیم اورورکے اور سکاٹ کوگیلائجن نے دو، دو جبکہ رچن رویندر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔نیوزی لینڈ کی طرف سے پہلی اننگز میں گلین فلپس 71 رنز بناکر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لیون نے 4، جوش ہیزل وڈنے دو جبکہ مچل سٹارک،پیٹ کمنز اور مچل مارش نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔