پھولنگر،موڑ کھنڈا اور ٹھینگ موڑ میں مردہ جانوروں کا گوشت بیچنے والا گروہ گرفتار

پھول نگر: ( محمد صابر)پھول نگر، موڑ کھنڈا،ٹھینگ موڑ اور دیگر شہروں میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے خانہ بدوش گروہ کواہل علاقہ نے پکڑ کر تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا،تھانہ سٹی پولیس نے محکمہ فوڈ اتھارٹی سے مل کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گوشت کو تلف کر دیا ۔

بھٹہ ر ان ا یاسین پہلوان کے قریب خانہ بدوشوں نے ایک رصہ سے جھونپڑیاں بنا رکھی ہے جس کے قریب واقعہ ایک حویلی میں ملزمان ایک عرصہ سے مردہ جانوروں کو ذبح کر کے اس کا گوشت بنا کر پھول نگر،موڑ کھنڈا،ٹھینگ موڑ وغیرہ میں رکشہ پرفروخت کرتے تھے جس پر اہل محلہ کو شک گزرا تواہل محلہ عارف ڈوگر،شرافت ڈوگر اور اس کے بھائی صادق ڈوگر نے محلہ و الوں کے ہمراہ مذکورہ حویلی پر چھاپہ مارا تو اسی اسنا میں ملزمان فرار ہونے لگے تو انہوں نے دو ملزمان محسن علی ولد شوکت علی اور پرنس نواز کوبمہ لوڈر رکشہ قابو کر لیا اور ریسکیو15 پر اطلاع دی ۔

تھانہ سٹی پھول نگر پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے لوڈر رکشہ پر200کلو لوڈ گوشت کو اور دو ملزمان محسن علی ولد شوکت علی اور پرنس نواز کو اپنی تحویل میں لے کر محکمہ فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دی محکمہ فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی ا فیسر وسیم سج ا نے موقع پر پہنچ کر لوڈر رکشہ پر گوشت چیک کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ گوشت پر مبح خانہ سے جاری کردہ وٹرنری ڈاکٹر کی کوئی مہر نہ ہے اور نہ ہی فروخت کا ریکارڈ ہے جس پر ملزمان محسن علی ولد شوکت علی اور پرنس نوازکے خلف ممہ رج کرلی اہے جبکہ ملم ان کے کی گرفتری کیلئے جگہ جگہ پولیس م اررہی ہے۔